Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / داعش سے مشتبہ تعلقات ، 24 گرفتار

داعش سے مشتبہ تعلقات ، 24 گرفتار

نئی دہلی ۔ 16۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انویسٹگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے داعش (آئی ایس آئی ایس) سے تعلقات کے الزام میں 24 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ حکومت نے یہ وضاحت کی ہے کہ ہندوستان سے صرف چند نوجوان میں ہلاکت خیز عسکریت پسند گروپ کی سمت راغب ہوئے ہیں۔ مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پریتی بھائی چودھری نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ بعض ریاستوں میں این آی اے اور پولیس نے حالیہ دنوں میں کیس درج کر کے بعض نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو کہ آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں سے متاثر ہوگئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسند گروپ عالمگیر سطح پر نوجوانوں کی بھرتی کیلئے مثبت اور منفی حربہ اختیار کر رہا ہے لیکن ہندوستان میں صرف چند ایک نوجوان ہی اس کے دائرہ اثر میں آئے ہیں۔ اگرچیکہ آئی ایس آئی ایس، اپنے نظریات کی تشہیر اور تبلیغ کیلئے مختلف انٹرنیٹ کے پلیٹ فارمس کو استعمال کر رہی ہے لیکن انٹلیجنس اور سیکوریٹی ادارے سائبر اسپیس پر نگرانی رکھتے ہوئے ان نوجوانوں کی نشاندہی کر رہی ہے جن کے ذہن عسکریت پسندی کی سمت مائل ہیں اور ان کی سرگرمیاں مشتبہ پائے جانے پر فی الفور کارروائی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT