Friday , October 20 2017
Home / دنیا / داعش میں جنگجوئوں کی کمی پر کم عمر لڑکوں کی بھرتی

داعش میں جنگجوئوں کی کمی پر کم عمر لڑکوں کی بھرتی

واشنگٹن ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کے مطابق انتہاپسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام داعش اپنے جنگجوئوں کی جانب سے راہ فرار اختیار کرنے کے بعد کم عمر لڑکوں کو میدان جنگ میں بھیجنے کی تیاری کررہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفننگ کے دوران بتایا کہ داعش کے رہنما نئے جنگجوئوں کی بھرتی اور موجودہ ارکان کو گروپ میں رکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ کربی نے کرد پیشمرگہ فورسز کی جانب سے شمالی عراق میں داعش کی صفوں سے فرار ہونے والے ایک امریکی شہری کی گرفتاری کی خبر کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔ انھوں نے کہا: ’’ہم عراقی اور کرد حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ ان اطلاعات کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جاسکیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا  کہ ہر روز مزید جنگجو داعش کی صفوں کو چھوڑ کر فرار ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں داعش کم عمر لڑکوں کو ہتھیار تھما کر میدان جنگ میں لارہی ہے۔ ’’سب سے پہلے داعش نے بچوں کو معلومات اکٹھا کرنے اور انٹلیجنس کیلئے استعمال کیا اور اس کے بعد انہیں خودکش حملوں کیلئے استعمال کیا گیا جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ اب ہمیں اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ داعش نے بچوں کو جنگجوئوں کے ہمراہ جھڑپوں میں لا کر کھڑا کرنا شروع کردیا ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT