Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / داعش میں شمولیت کے متمنی‘ 5 افراد گرفتار

داعش میں شمولیت کے متمنی‘ 5 افراد گرفتار

ملبورن۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایک چھوٹی کشتی میں سوار ہوکر سمندر پار جانا چاہتے تھے تاکہ مبینہ طور پر جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ میں شامل ہو سکیں۔پولیس نے ان افراد کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ کوینز لینڈ صوبے کے شمالی علاقے میں کشتی سے روانہ ہو رہے تھے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے انھیں بیرونی مہم جوئی کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق ان میں سے ایک اسلامی مبلغ موسیٰ سیرینٹونیو ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیپ یورک سے انڈونیشیا پہنچنا چاہتے تھے اور پھر وہاں سے دولت اسلامیہ میں کسی طرح سے شرکت چاہتے تھے۔ آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا: ’پانچ افراد گرفتار کیے گئے ہیں اور وہ پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔‘

TOPPOPULARRECENT