Saturday , March 25 2017
Home / دنیا / داعش نے اسرائیل پر راکٹ داغنے کی ذمے داری قبول کر لی

داعش نے اسرائیل پر راکٹ داغنے کی ذمے داری قبول کر لی

یروشلم۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) داعش  نے گزشتہ شب اسرائیل کے شہر ایلات پر ہونے والے راکٹ حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے جنوب میں واقع شہر پر گراڈ نوعیت کے کئی راکٹ داغے گئے۔اس سے قبل اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ  مصر کے جزیرہ نما سینا سے جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات پر چار راکٹ داغے گئے تھے جن میں سے تین راکٹ دفاعی شیلڈ آئرن ڈوم کی مدد سے تباہ کردیے گئے جب کہ ایک راکٹ ویران علاقے میں گرا۔ تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا کے مطابق جزیرہ سیناء سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے خطرے کے الارم بجائے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT