Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / داعش نے القاعدہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا : امریکہ

داعش نے القاعدہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا : امریکہ

واشنگٹن ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ اس وقت ساری دنیا کیلئے جو خطرہ بن کے ابھری ہے، دو سال قبل تک اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ صدر امریکہ بارک اوباما کی ایک قریبی عہدیدار نے بتایا کہ حقیقت یہ ہیکہ دولت اسلامیہ یا داعش نے اسامہ کی القاعدہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دراصل داعش بھی القاعدہ کی ہی ایک شاخ ہے تاہم گذشتہ دو سالوں میں داعش نے دہشت گردی کے جو نقوش چھوڑے ہیں اس نے القاعدہ کو بھی شرمسار کردیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکوریٹی اور کاونٹر ٹیررزم پر صدر امریکہ بارک اوباما کی معاون لیزا اوموناکو نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT