Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / داعش نے نقل مکانی کرنے والوں کی نعشیں کھمبوں سے لٹکا دیں

داعش نے نقل مکانی کرنے والوں کی نعشیں کھمبوں سے لٹکا دیں

اربیل۔8 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی شہر موصل میں جنگی جرائم میں ملوث شدت پسند گروپ داعش نے شہری آبادی کو جنگ میں ڈھال بنا رکھا ہے۔ داعش کے چنگل سے فرار کی کوشش کرنے والے شہری بھی دہشت گردوں کے ظلم وستم سے محفوظ نہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ داعش نے فرار کی کوشش کرنے والے کئی شہریوں کو قتل کرکے عبرت کیلئے ان کی نعشیں بجلی کے کھمبوں سے لٹکا دی ہیں۔ مغربی موصل میں جہاں داعش اور عراقی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے وہاں پر عام شہری سنگین مشکلات سے دوچار ہیں۔
شہری داعش کے چنگل سے نجات پانے اور جنگ سے بچنے کیلئے نقل مکانی کی کوشش کررہے ہیں مگر دہشت گرد عناصر فرار کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کرکے انہیں قتل کرتے اور ان کی نعشیں کھمبوں سے لٹکا دیتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT