Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / داعش والقاعدہ ،امریکہ اورمغرب کی اسلام سے لڑائی کی خواہاں: اوباما

داعش والقاعدہ ،امریکہ اورمغرب کی اسلام سے لڑائی کی خواہاں: اوباما

واشنگٹن۔15 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے القاعدہ اور داعش جیسی تنظیمیں امریکہ اورمغرب کی اسلام سے لڑائی چاہتی ہیں جب کہ مذہب سے نفرت کرنے کا دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا۔واشنگٹن میں قومی سلامتی کے مشیروں سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ میں انتہاپسندانہ اسلام کی اصطلاح استعمال نہیں کرتا اگر میں انتہاپسندانہ اسلام کی اصطلاح استعمال کروں گا تو اس کا کیا فائدہ ہو گا، کسی خطرے کو کوئی نام دینے سے وہ خطرہ ختم نہیں ہو جاتا، مجھے صدر بننے سے پہلے بھی علم تھا کہ کچھ گروپ اسلام کا نام استعمال کرکے دہشت گردی کرتے ہیں لیکن میں نے مسلمان دوستوں سے کہا کہ ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ دنیا کے عظیم مذہب کے غلط استعمال کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انتہاپسندی کی باتیں صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے کیونکہ دہشت گرد تنظمیں چاہتی ہیں کہ انہیں ایک ارب سے زائد مسلمانوں کا نمائندہ مان لیا جائے جب کہ القاعدہ اورداعش جیسی تنظیمیں چاہتی ہیں کہ امریکہ اورمغرب کی اسلام سے لڑائی ہوجائے لیکن مذہب سے نفرت کرنے کا فائدہ دہشت گردوں کو ہو گا۔

آسٹریلیائی نوجوان دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر گرفتار
سڈنی۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک کمسن نوجوان کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب سوشیل میڈیا میں اس کے بارے میں اطلاعات ’’وائرل‘‘ ہوگئیں کہ وہ ایک دہشت گرد حملہ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ سڈنی کے جنوبی علاقہ میں واقع 17 سالہ نوجوان کی رہائش گاہ سے اسے گرفتار کیا گیا ۔ حالیہ دنوں میں پولیس نے ان افراد کی گرفتاریوںکا آغاز کیا ہے جو مشتبہ طور پر مقامی سطح پر کسی دہشت گرد واقعہ میں ملوث ہیں۔

TOPPOPULARRECENT