Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / داعش پر امریکی حملے کم مگر روسی کارروائی جاری

داعش پر امریکی حملے کم مگر روسی کارروائی جاری

واشنگٹن ،27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی دفاعی ہیڈکوارٹر پنٹگان نے تصدیق کی ہے کہ امریکی عسکری اتحاد نے گزشتہ تین دنوں سے انتہا پسند تنظیم داعش یا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کو فضائی حملوں کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔ اس دوران روسی جٹ طیارے مسلسل شام میں جہادیوں کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ماسکو حکومت کے مطابق جہادیوں کے خلاف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 94 حملے کئے گئے ہیں۔ واشنگٹن کے مطابق اس کا اتحاد انٹلیجنس مواد کے تحت حملے کرتا ہے۔ امریکی عسکری اتحاد میں ساٹھ ممالک شامل ہیں، جو ماہ جون 2014 ء سے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT