Sunday , April 30 2017
Home / دنیا / داعش پسپا، عراقی فوج موصل ایرپورٹ کے قریب پہنچ گئی

داعش پسپا، عراقی فوج موصل ایرپورٹ کے قریب پہنچ گئی

انقرہ ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی متحدہ پولیس نے موصل کے جنوبی محاذ پر ہونے والی لڑائی کی پیش رفت میں دعوی کیا ہے سیکیورٹی فورسز جنوبی موصل میں ہوائی اڈے سے صرف پانچ کلومیٹر کی مسافت پر ہیں۔متحدہ پولیس کے ترجمان کے مطابق فورسز کی کارروائیوں میں کم سے کم 70 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حکومتی فورسز سے نبرد آزما جنگجووں کے زیر استعمال تین سرنگوں سمیت دسیوں فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔فوجی کارروائی کے پہلے ہی روز عراقی فورسز نے 17 دیہات کا کنڑول حاصل کر لیا جبکہ داعش کو بری طرح پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک عراق کی سیکیورٹی فورسز موصل ہوائی اڈے کے جنوبی محاذ سے صرف پانچ کلومیٹر دوری پر تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT