Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / داعش کا سینئر رہنما ابو عمر الشیشانی بمباری میں ہلاک

داعش کا سینئر رہنما ابو عمر الشیشانی بمباری میں ہلاک

دمشق۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں اتحادیوں کی بمباری میں داعش کا سینئر رہنما ابو عمر الشیشانی ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابو عمر 4 مارچ کو قصبے الشدادی پر ہوئی بمباری میں ہلاک ہوا۔ وہ سابق روسی ریاست جارجیا کا شہری تھا اور داعش میں بطور وزیر جنگ خدمات انجام دے رہا تھا۔ ابو عمر کے بارے میں اطلاع دینے پر 50 لاکھ ڈالر انعام تھا۔ وہ چیچنیا میں روسی فوج کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کی وجہ سے عمر دی چیچن کے نام سے بھی مشہور تھا۔

ابو عمر الشیشانی 2012ء میں خانہ جنگی کے آغاز پر شام پہنچا تھا اور داعش میں شامل ہوا تھا۔ وہ امریکہ کو انتہائی مطلوب افراد میں شامل تھے اور اس کے بارے میں زندہ یا مردہ اطلاع دینے والے کے لئے 5 ملین امریکی ڈالر انعام رکھا گیا تھا۔ امریکی حکام نے بتایا کہ الشیشانی کو امریکی لڑاکا طیاروں اور بغیر پائلٹ جاسوسی طیاروں نے مشترکہ کارروائی میں شامی شہر الشدادی کے قریب نشانہ بنایا۔ امریکی وزارت دفاع کا خیال ہے کہ الشیشانی کو اس علاقے میں ‘داعش’ کے جنگجو کی ہمت افزائی کے لئے بھیجا گیا تھا کیونکہ انہیں امریکا اور عرب اتحادیوں کی حمایت یافتہ فورسز کے ہاتھوں مسلسل پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT