Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / داعش کا ہندوستانی کارکن، پیرس حملہ آور سے واقف

داعش کا ہندوستانی کارکن، پیرس حملہ آور سے واقف

ٹاملناڈو سے گرفتار سبحانی خواجہ محی الدین سے پوچھ گچھ
نئی دہلی 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں داعش کے لئے کام کرنے والے مبینہ رکن سبحانی خواجہ محی الدین نے انکشاف کیاکہ وہ گزشتہ سال نومبر میں پیرس کی ایک تھیٹر میں بم حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جانتا ہے۔ حملے میں زائداز 100 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن اس نے ایسے منصوبہ سے واقف ہونے سے انکار کردیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ محی الدین ان حملہ آوروں سے واقف تھا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اسے ٹاملناڈو سے گرفتار کیا تھا۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد کیرالا کے چند ججس اور ساحلی ریاست کا دورہ کرنے والے بیرونی سیاحوں کو داعش کارکنوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ ملزم کو ٹاملناڈو میں ٹرینوالی علاقہ سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ آئی ایس میں بھرتیوں کی ترغیب دے رہا تھا۔ اس نے گزشتہ سال اپریل میں چینائی سے استنبول کا بھی دورہ کیا تھا اور ’عمرہ‘ ادا کرنے کی غرض سے دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ استنبول پہونچ کر وہ دیگر پاکستانی اور افغانی شہریوں کے ہمراہ عراقی علاقہ میں داخل ہوکر آئی ایس سے ٹریننگ لی تھی۔ اس مدت کے دوران محی الدین نے دعویٰ کیاکہ اس نے پیرس بم حملہ کرنے والوں سے ملاقات کی تھی۔ ان میں عبدالحمید ابو داؤد اور صالح عبدالسلام شامل تھے جبکہ ابوداؤد کو پیرس تھیٹر حملہ کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT