Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / داعش کو نشانہ بنائیں گے:روس

داعش کو نشانہ بنائیں گے:روس

ماسکو۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) روسی فوج کا کہنا ہے کہ ان کی فوج بحر متوسط میں موجود جنگی جہازوں سے شام میں انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام داعش کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنائے گی۔ اخبار ’’کومسوملسکایا برافدا‘‘نے روسی جنرل انڈریے بولوف سے جب پوچھا کہ کیا بحر متوسط میں موجود ان کے جنگی جہاز ضرورت پڑنے پر شام کے اندر میزائلوں سے حملے کریں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’ہاں بالکل کریں گے‘‘۔ خیال رہے کہ روس اس سے قبل بحر قزوین سے شام اور عراق میں شدت پسندوں کے خلاف کروز میزائلوں سے حملے کر چکا ہے۔ شام کے اندر داغے گئے میزائل عراق اور ایران کی فضاء سے گذرے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT