Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / داعش کیخلاف امریکی حملوں میں 352 عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

داعش کیخلاف امریکی حملوں میں 352 عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

واشنگٹن ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے خلاف امریکہ کی قیادت میں 2014ء سے شروع کئے گئے حملوں میں تاحال 352 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ٹاسک فورس کے ان اعداد میں اتحادیوں کی طرف سے کی گئی تحقیقات کی تفصیلات شامل نہیں ہیں جس میں کہا گیا ہیکہ امریکہ کی قیادت میں بالخصوص 17 مارچ کو مغربی موصل پر ایک انتہائی مہلک حملہ کیا گیا تھا۔ عراق اور شام میں داعش کے خلاف مہم میں مصروف اتحاد نے کہا ہیکہ 42 شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات پر ہنوز تحقیقات جاری ہیں۔ ایک امریکی جنرل اسٹیفن ٹاؤن سنڈ نے کہا کہ ان ہلاکتوں میں غالباً اتحادی فورسیس کا رول رہا ہوگا۔ اتحادیوں کے بیان میں کہا گیا ہیکہ نومبر 2016 ، 9 مارچ 2017ء تک اتحادیوں کے حملوں میں 45 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع پنٹگان نے کہا ہیکہ عراق اور شام میں امریکہ کی قیادت میں کئے گئے فضائی حملوں میں اگست 2014ء سے تاحال 80 شہری ہلاک ہوئے تھے جن کا ماضی میں عام سطح پر اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT