Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / داعش کیلئے مبینہ رکروٹنگ کرنے والا شخص پونے ائرپورٹ پر گرفتار

داعش کیلئے مبینہ رکروٹنگ کرنے والا شخص پونے ائرپورٹ پر گرفتار

نئی دہلی 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مشتبہ طور پر آئی ایس آئی ایس کیلئے بھرتی کرنے والے ایک شخص کو آج پونے ائرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جب وہ دوبئی کیلئے روانہ ہونے والا تھا ۔ وہاں سے وہ شام جانے والا تھا ۔ عہدیداروں نے اس شخص کی شمالی کرناٹک میں بھٹکل کے ساکن رؤف احمد کی حیثیت سے شناخت کی ہے ۔ سکیوریٹی ایجنسیوں کی جانب سے اس پر قریبی نظر رکھی جارہی تھی کیونکہ اس نے انٹرنیٹ پر داعش کے ارکان سے چیٹنگ کی تھی ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹس کو دیکھتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ نوٹس کچھ وقت قبل جاری کی گئی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT