Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / داعش کی قتل فہرست تیار 8318 امریکیوں کا قتل کرنے کا نشانہ مقرر

داعش کی قتل فہرست تیار 8318 امریکیوں کا قتل کرنے کا نشانہ مقرر

لندن ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) موافق داعش گروپ میں تقریباً 8 ہزار امریکیوں کی فہرست تیار کی ہے جن کو داعش کے قتل مشن فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ کینیڈیائی، آسٹریلیائی اور یوروپی شہریوں کے علاوہ امریکہ کے شہریوں کو بھی ہلاک کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے میڈیا نے یہ رپورٹ دی۔ موافق آئی ایس آئی ایس یونائیٹیڈ سائبر خلیفہ نے ایک گروپ بنایا ہے جس نے 8318 افراد کی فہرست جاری کی ہے اور اس فہرست میں جن لوگوں کا قتل کیا جانے والا ہے ان کے پتے اور ای میلس کے علاوہ رابطے کی تفصیلات بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ایک پیام بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہیکہ مسلمانوں کو ہلاک کرنے کا انتقام دینے کیلئے ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔ لندن کے اخبار روزنامہ میرر نے رپورٹ دی ہیکہ ساری دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا انتقام لیا جارہا ہے۔ داعش کی یہ سب سے طویل فہرست ہے جس میں 7848 امریکی، 312 کینیڈائی، 39 برطانوی اور 69 آسٹریلیائی شہری شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT