Sunday , April 23 2017
Home / ہندوستان / داعش کے تین مبینہ کارکنوں کیخلاف مقدمہ

داعش کے تین مبینہ کارکنوں کیخلاف مقدمہ

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایک آئی ایس آئی ایس (داعش) کے لئے فنڈس جمع کرنے اور اِس دہشت گرد تنظیم میں بھرتیوں کی مجرمانہ سازش رچنے کے الزامات کے تحت 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ جج امرناتھ نے 24 سالہ شیخ اظہر الاسلام، 36 سالہ عدنان حسن اور 25 سالہ محمد فرحان شیخ کے خلاف ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی دفعہ 120B (مجرمانہ سازش) کے الزامات کے تحت مقدمہ کی سماعت کا آغاز کیا۔ جس کی آئندہ29  مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اِن تین ملزمین کے خلاف گزشتہ سال 28 جنوری کو مقدمہ درج کیا تھا اور ابوظہبی سے آمد کے دوسرے دن گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ تحقیقاتی ادارہ کے بموجب حسن اور شیخ 2008 ء اور 2012 ء کے درمیان ملازمت کے ضمن میں اکثر متحدہ عرب امارات کا سفر کیا کرتے تھے جبکہ اظہرالاسلام جولائی 2015 ء میں امارات روانگی کے بعد اُن میں شامل ہوگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT