Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / داعش کے خاتمہ کے بعد بھی عراق میں امریکی فوج کا قیام

داعش کے خاتمہ کے بعد بھی عراق میں امریکی فوج کا قیام

بغداد ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم حیدرالعبادی نے ٹرمپ نظم و نسق کے ساتھ بات چیت کی ہے تاکہ عراق میں دولت اسلامیہ کے گروپ کے صفایہ کے بعد بھی امریکی فوج کو برقرار رکھا جانے پر زور دیا جائے۔ امریکی عہدیدار کے مطابق اس بات چیت میں عراقی حکومت کا ایک عہدیدار بھی شامل تھا۔ دونوں ممالک کے عہدیداروں نے داعش کے خلاف جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اب یہ لڑائی آخری مرحلہ میں ہے۔ دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عراق میں امریکی فوج کی طویل مدتی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ دونوں جانب یہ عام احساس پایا جاتا ہیکہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی ایک دوسرے کے طویل مفادات میں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT