Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / داعش کے ہاتھوں ہلاک خاتون کے نام اسکالر شپ

داعش کے ہاتھوں ہلاک خاتون کے نام اسکالر شپ

پریسکاٹ (یو ایس) 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)دولت اسلامیہ جنگجوؤں کے ذریعہ ہلاک کی گئی ایک امریکی خاتون کے ارکان خاندان اس بات کے خواہاں ہیں کہ مقتولہ کوبرسال اس کی خدمات کے جذبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی قربانی کو ہر سال یاد کیا جائے۔ یاد رہے کہ کائیلا مولر نامی خاتون کو دولت اسلامیہ نے اگست 2013ء میں اس وقت اغواء کیا تھا جب وہ شام کے شہر حلب میں واقع ایک ہاسپٹل سے باہر نکل رہی تھی اور گذشتہ سال آج کے ہی دن اسے ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس کے ارکان خاندان کا کہنا ہیکہ کائیلا انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار تھی۔ وہ ہر ایک کے دکھ درد کی نوعیت کو سمجھ لیا کرتی تھی اور یہی کوشش کرتی تھی کہ دکھی لوگوں کی مدد کی جائے۔ لہٰذا کائیلا کی یادگار قائم کرنے ایک فاونڈیشن کی تشکیل عمل میں آئی ہے جسے کیواینس کلب آف پریسکاٹ سے موسوم کیا گیا ہے اور کائیلا کے نام سے ایک پلے گراونڈ بنایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT