Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / داعش کے 100 جرمن جنگجوئوں کی ہلاکت کاانکشاف

داعش کے 100 جرمن جنگجوئوں کی ہلاکت کاانکشاف

برلن ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جرمن وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ عراق و شام میں داعش کے ساتھ لڑتے ہوئے 100جرمن جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں،جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈے میزیئر نے غیر ملکی اخبار کوانٹر ویودیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس حوالے سے اطلاعات ہیںکہ 100جرمن شہری اس دہشت گرد گروپ کے ہمراہ لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے جبکہ 700نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے کی غرض سے شام وعراق کی جانب سفر کیااور اس وقت جنگجو کارروائیوں میں شریک ہیں تاہم اب ان دونوں ممالک کی  جانب سفر کرنے کا راستہ روک دیا گیا ہے اور کئی افراد کے بارے میں داعش کی حمایت یا ایسے دوسرے شبہات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے، امریکی خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق داعش میں 20سے 30ہزار غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جرمن وزیر داخلہ نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے ہمراہ کارروائیوں میں ایک سو کے قریب جرمن ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈے میزیئر کا انٹرویو غیر ملکی اخبار میںشائع ہوا۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ جرمن جنگجو2012 ء سے داعش میں شامل ہونا شروع ہوئے اور آج کل تقریباً 700 جرمن شہری داعش کی مسلح کارروائیوں میں شریک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT