Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / داغدار وزراء کے تحفظ کا تاثر بالکلیہ غلط: کرن رجیجو

داغدار وزراء کے تحفظ کا تاثر بالکلیہ غلط: کرن رجیجو

شیلانگ۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے آج کہا کہ یہ تاثر بالکلیہ غلط ہے کہ مرکز داغدار وزراء کا تحفظ کررہا ہے اور اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ میں تما م الزامات کا ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے اور داغذار وزراء سے استعفی کا مطالبہ اسوقت کیا جاسکتا ہے جب ان کے مبینہ کرپشن سے سرکاری خزانہ کو نقصان ہو۔ لیکن این ڈی اے حکومت بالکلیہ صاف اور شفاف انداز میں کام کررہی ہے جس کے خلاف ایک پیسہ کے بھی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT