Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / دالوں کا ذخیرہ 8لاکھ ٹن کرنے کا فیصلہ

دالوں کا ذخیرہ 8لاکھ ٹن کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ملک میں دالوں کی کمی کے مسئلہ کو دور کرنے اور اس کی قیمت کو قابو میں کرنے کیلئے دالوں کا بفر ذخیرہ ڈیڑھ لاکھ ٹن سے بڑھا کر آٹھ لاکھ ٹن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صدارت میں وزراء کی کل یہاں ہوئی اعلی سطحی میٹنگ میں دالوں کا بفر ذخیرہ ڈیڑھ لاکھ ٹن سے بڑھا کر آٹھ لاکھ ٹن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دالوں کی مانگ اور فراہمی کے درمیان فرق کی مقدار درآمد کی جائے گی۔
اسرو کی جانب سے 22 جون کو
20 سٹلائٹ داغے جائیں گے
بنگلور۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے 22 جون کو ایک واحد مشن کے تحت 20 سٹلائیٹ داغے  جانے کا ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔ یہ سٹلائیٹ آندھراپردیش کے علاقہ سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون اسپیس سنٹر سے داغے جائیں گے۔ پولار سٹلائیٹس کو پی ایس ایل وی C34 وہیکل سے داغا جائے گا۔ اس سنٹرس پر صبح 9:25 بجے سے سٹلائیٹ داغے جائیں گے۔ اسرو نے قبل ازیں 2008ء میں 10 سٹلائیٹس داغے تھے۔

TOPPOPULARRECENT