Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / دالوں کی قیمتوں میں ہولناک اضافہ سے نمٹنے کے اقدامات

دالوں کی قیمتوں میں ہولناک اضافہ سے نمٹنے کے اقدامات

نئی دہلی ۔ 20 اکٹوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں دال کی قیمتوں میں زبردست اضافہ پر عوامی برہمی کے پیش نظر مرکز نے اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ دالوں کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکٹنگ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت کارروائی کی گئی ہے ۔ پانچ ریاستوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران 5800 ٹن دالوں کا ذخیرہ ضبط کرلیا گیا۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دالوں کی رسدات میں بہتری پیدا کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے ۔ تور دال جو گزشتہ سال 120 روپئے فی کیلو فروخت کی جارہی تھی اب 200 روپئے فی کیلو فروخت ہورہی ہے ۔ مرکزی کابینی سکریٹری نے آج یہاں اُمور صارفین ، زراعت ، تجارت اور دیگر وزارتوں کے سکریٹریز کے ساتھ طلب کردہ ایک اجلاس میں دالوں کی قیمتوں ، پیداوار ، خریدی اور بازار میں دستیابی کا جائزہ لیا ۔ دالوں کی ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کے انسداد کیلئے ریاستی حکومتوں کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ علاوہ ازیں دہلی اور چند دوسری ریاستوں میں درآمد شدہ دالوں کی رعایتی قیمتوں پر فروخت کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT