Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / دالوں کی قیمت میں اضافہ پر شیوسینا کا طنزیہ ریمارک

دالوں کی قیمت میں اضافہ پر شیوسینا کا طنزیہ ریمارک

ممبئی۔/20نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دالیں اور دیگر غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ پر طنزیہ ریمارک میں شیوسینا نے آج چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیوی کی سنیں اور قیمتوں پرقابو پائیں۔ شیوسینا کے ترجمان ’ سامنا ‘ کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے انہیں کم از کم اپنی غذا خریدنے کے قابل رکھیں۔ حکومت صرف ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کرنے والوںکیلئے نہیں ہے۔ چیف منسٹر کی اہلیہ نے بھی اب قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تبصرہ کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گذار ہیں۔ چیف منسٹر کو چاہیئے کہ کم از کم اپنی بیوی کی بات سنیں۔ پارٹی نے بتایا کہ تقریباً 40ہزار میٹرک ٹن ضبط شدہ دالیں گوداموں میں پڑی ہوئی ہیں جسے عام آدمی کے دستر خوان تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ شیوسینا نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ضبط کردہ دالوں کو ان لوگوں کی یاد میں رکھا گیا ہے جوکہ بھوکمری اور ناقص غذا کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ شیوسینا نے کہا کہ دالوں کی قیمت میں بھیانک اضافہ کے بعد حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف دھاوے کئے۔ اس کے باوجود قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ اگرچیکہ بی جے پی نے یہ اعلان کیا ہے کہ 100 روپئے کلو تور دال فروخت کی جائے گی لیکن ریاستی عوام انتظار میں ہیں کہ یہ دال کب دستیاب ہوگی۔ چنچانہ معلنہ قیمت میں فروخت کرنے پر اس کا سہرا ہم چیف منسٹر اور بی جے پی وزراء کے سر باندھیں گے۔ شیوسینا کے مطابق چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کی اہلیہ امروتا فڈنویس نے کل میڈیا سے کہا تھا کہ دال کی قیمت عام آدمی کیلئے بوجھ بن گئی ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT