Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دالوں کی قیمت میں بہت جلد گراوٹ وزیر فینانس ارون جیٹلی پُرامید

دالوں کی قیمت میں بہت جلد گراوٹ وزیر فینانس ارون جیٹلی پُرامید

نئی دہلی۔/3نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام )دالوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ پر وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی اور بہتر فصل کے پیش نظر بہت جلد قیمتوں میں کمی واقع ہوجائے گی۔ اس مسئلہ پر حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تنقیدوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ سال کانگریس حکومت بیدخل ہوجانے کے بعد سے اِفراطِ زر کی شرح 12فیصد سے 4 تک گھٹ گئی ۔انہوں نے بتایا کہ دالوں کی قیمت میں اضافہ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ریاستی حکومتوں کی مناسب کارروائی سے گریز ہے۔ وزیر فینانس نے بتایا کہ گزشتہ دیڑھ سال میں مہنگائی پرقابو پالیا گیا اور متعدد اشیاء کی قیمتوں میں گراوٹ آگئی ہے لیکن بعض اجناس جوکہ ہندوستانی اور بیرونی مارکٹس میں بہت ہی کم آتی ہیں کی قیمتوں میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں 22 ملین ٹن دالوں کی ضرورت ہوتی ہے اگرچیکہ اس کی پیداوار میں 17 ملین تک اضافہ کیا گیا لیکن 5ملین ٹن کی ہنوز قلت پائی جاتی ہے۔ ہم جن ممالک سے دالیں درآمد کرتے ہیں وہاں پر بھی دالوں کی پیداوار میں گراوٹ آئی ہے جس کا فائدہ اٹھاکر بعض تاجرین نے ذخیرہ کرلیا ہے جس کے خلاف کارروائی کرنا ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے تاہم مرکز کی مداخلت کے بعد بعض ریاستوں نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف دھاوے کرتے ہوئے دالوں کو ضبط کرلیا ہے جس کے نتیجہ میں بعض مقامات پر قیمتیں کم ہوگئی ہیں اور مارکٹ میں اب تور اڑد کی دالیں بہ آسانی دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ربیع کی فصل مارکٹ میں آنا شروع ہوئی ہے لہٰذا بہت جلد دالوں کی قیمت گھٹ جائے گی۔ ماش کی دال کی قیمت فی کیلو 200 روپئے تک پہنچ جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کل پٹنہ میں یہ طنز کیا کہ قبل ازیں عوام  ’ ہر ہر مودی‘ کہا کرتے تھے اور اب ’’ ارہر مودی ‘‘ کہہ رہے ہیں اور عوام اچھے دنوں سے مایوس ہوکر پرانے دن واپس لانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پارلیمانی انتخابات کے موثقع پر بی جے پی نے ہر ہری مودی اور اچھے دنوں کا نعرہ لگایا تھا۔بہار اسمبلی انتخابات سے عین قبل پیاز اور دالوں کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا اور انتخابی مہم میں مہنگائی کو بھی موضوع بحث بنایا گیا تھا جبکہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا تھا کہ اب غریبوں کی غذا دال روٹی بھی چھین لی گئی ہے جو کہ مہنگائی کا مار جھیل رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT