Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / دالوں کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

دالوں کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

نئی دہلی ۔ 18 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں غذائی اجناس کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف اقسام کے دالوں کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ قومی داراالحکومت نئی دہلی میں تاجرین کا یہ موقف ہے کہ آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ اُرتھ دال جو تھوک بازارمیں 130 تا 140 روپئے تھی اب اس کی قیمت بڑھ کر 190 تا 200 روپئے کیلو ہوگئی ہے ۔ ہول سیل قیمت تقریباً 180 تا 190 روپئے فی کیلو پہونچ گئی ہے ۔ اسی طرح ارہر کی قیمت ہول سیل مارکٹ میں تقریباً 150 روپئے فی کیلو اور چنا دال کی قیمت ہول سیل مارکٹ میں 55 سے بڑھکر 70 روپئے فی کیلو تک پہونچ گئی ہے ۔ ہندوستان دالوں کا سب سے بڑا پیداوار کنندہ ملک ہے لیکن اب اُسے داخلی طلب کو پورا کرنے کیلئے تین تا چار ملین ٹن دال درآمد کرنی پڑ رہی ہے ۔ مالی سال 2015-16 کے ابتدائی نصف میں 2.23 ملین ٹن دالیں درآمد کی گئیں۔ دہلی میں تاجرین کا کہنا ہے کہ حکام کی کوششوں کے باعث طلب میں کسی قدر کمی واقع ہوئی ہے ۔ حکومت نے گزشتہ سال صورتحال پر قابو پانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جس کی وجہ سے تاجرین نے دالوں کا ذخیرہ کرنا بند کردیا تھا ۔ اس کی وجہ سے طلب اور سربراہی میں فرق ہوگیا اور اب قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ تلنگانہ میں بھی دالوں کی قیمت میں کافی اضافہ دیکھا گیا بالخصوص دارالحکومت حیدرآباد میں چنا دال کی ہول سیل قیمت بڑھکر 75 روپئے فی کیلو ہوگئی ہے ۔ مسور دال کی قیمت بھی 75 روپئے اور تور دال 145 روپئے فی کیلو جبکہ ماش کی دال 190 روپئے اور مونگ دال کی قیمت بڑھکر 100 روپئے فی کیلو تک پہونچ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT