Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دالوں کی پیداوار کے لیے ترغیبی بونس وزیر فینانس کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

دالوں کی پیداوار کے لیے ترغیبی بونس وزیر فینانس کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

نئی دہلی ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دالوں کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ممکنہ اقدامات کے طور پر جو کہ تقریباً 200 روپئے فی کلو تک پہنچ گئی ہے مرکز نے آج یہ فیصلہ کیا ہے کہ دالوں کی فصل اگانے کی ترغیب دینے کے لیے اقل ترین امدادی قیمت اور بونس پر نظر ثانی کی جائے ۔ گو کہ دالوں کے موجودہ ذخیرہ میں 8 لاکھ ٹن سے 20 لاکھ ٹن تک اضافہ ہوگیا ہے ۔ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ بیرونی ممالک سے مزید دالوں کو درآمد کیا جائے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاری وزارتی گروپ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا جس میں وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان اور وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو شریک تھے ۔ اجلاس کے بعد رام ولاس پاسوان نے بتایا کہ معاشی مشیر اعلی کی زیر قیادت ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دالوں پر ایک طویل مدتی پالیسی واضح کی جاسکے اور یہ کمیٹی مختلف راہیں بشمول ایم ایس پی اور بونس میں اضافہ کا جائزہ لے گی ۔ مسٹر پاسوان نے کہا کہ میرے خیال میں اقل ترین امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) کے مقابل میں پیداواری بونس مزید ثمر آور ثابت ہوسکتا ہے اور اس خصوص میں مذکورہ کمیٹی اندرون 2 ہفتے ایک رپورٹ پیش کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT