Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دالیں170 اور ٹماٹر 100 روپئے فی کیلو

دالیں170 اور ٹماٹر 100 روپئے فی کیلو

مودی نے مہنگائی کے تمام ریکارڈس توڑ دیئے : کانگریس
نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں دالوں کی قیمت 170 روپئے فی کیلو اور ٹماٹر 100 روپئے فی کیلو ہوچکی ہے۔ کانگریس نے اس صورتحال کیلئے مودی حکومت کو موردالزام قرار دیا اور اس نے مہنگائی کے تمام ریکارڈس توڑ دیئے ہیں۔ پارٹی کے سینئر ترجمان اجئے ماکن نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ اور غذائی چلر فروشی افراط زر 7.55 فیصد ہونے کی وجہ سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہیکہ موجودہ حکومت کو قیمتوں میں کمی کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ بی جے پی اس مہنگائی کیلئے کسے ذمہ دار قرار دیتی ہے۔ کیا اس صورتحال کیلئے بھی اپوزیشن ہی ذمہ دار ہے؟ انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایندھن پر ضرورت سے زیادہ ٹیکس عائد کیا ہے۔ اس وقت بین الاقوامی سطح پر پٹرول کی قیمت 58 ڈالر فی بیارل ہے اور اسی مناسبت سے ہندوستان میں پٹرول کی قیمت 38 روپئے فی لیٹر ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT