Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دال کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے مرکز کی ہدایت

دال کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے مرکز کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب دال چنا اور شکر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کابینی سکریٹری پی کے سنہا نے آج محکمہ امور صارفین کو ہدایت کی ہیکہ ان قیمتوں پر کنٹرول کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ ریاستوں کو ان اشیاء کے ذخیرہ کی حد مقرر کرنے اور ذخیرہ اندازوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ تہواروں کے موسم میں شکر اور دالوں کی بہ آسانی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پی کے سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں زراعت، امور صارفین، اغذیہ ، کامرس اور دیگر محکمہ جات کے معتمدین نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT