Sunday , May 28 2017
Home / ہندوستان / دال کی پیداوار میں 40 لاکھ ٹن کا اضافہ متوقع

دال کی پیداوار میں 40 لاکھ ٹن کا اضافہ متوقع

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے آج کہا کہ ملک میں دال کی کمی دور کرنے کے لئے بارہویں منصوبہ بندی کے دوران 40 لاکھ ٹن اضافی دال کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جسے رواں منصوبہ بندی کے آخری سال میں حاصل کئے جانے کی امید ہے ۔ مسٹر رادھا موہن سنگھ نے یہاں” میک ان انڈیا” کے لئے زرعت میں مشینوں کے استعمال سے متعلق” کافی ٹیبل بک”کی رسم اجرا کی تقریب میں کہا کہ 12 ویں منصوبہ بندی کے دوران 40 لاکھ ٹن اضافی دال کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن اس منصوبہ کے ابتدائی دو سالوں میں اس کی پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں ہو ا تھا اور اس کے بعد دو سال خشک سالی سے متاثر رہا تھا۔ لیکن اس سال صورتحال کچھ سازگار ہے اور صرف ایک سال میں ہی دال کی پیداوار کے اس ہدف کو حاصل کر لیے جانے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2016-17کے پہلے پیشگی تخمینہ کے مطابق ملک میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار کی امید کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT