Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دانت کی حفاظت، صحت مندی کی ضمانت

دانت کی حفاظت، صحت مندی کی ضمانت

سنگاریڈی میں مفت ڈینٹل کیمپ سے رکن بلدیہ کرشنا اور دیگر کا خطاب
سنگاریڈی  7 ؍فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی اور سن شائن ڈینٹل کلینک کے تعاون و اشتراک سے سنگاریڈی کے محلہ رامچندرا ریڈی نگر میںایک مفت ڈینٹل کیمپ کا مقامی رکن بلدیہ کرشنا کے ہا تھوں افتتاح عمل میں آیا ۔رکن بلدیہ سنگاریڈی کرشنا نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے میرے وارڈ میں مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد ایک خوش آئند بات ہے۔آئندہ جو بھی فلاح و بہبود کے کام جماعت اسلامی کی جانب سے انجام دیئے جائیں گے ان کا بھر پور تعاون کیا جائیگا۔معاون ناظم جناب معیز الدین نے کہا کہ دانت قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کی حفاظت صحت مندی کی ضمانت ہے۔ اور اللہ تعالی کا  ان نعمتوں کیلئے شکریہ ادا کرنا چا ہیے ۔مزید دانتوں کی اہمیت و افا دیت اور ان کی صاف صفائی سے متعلق خطا ب کیا ۔ناظم علاقہ محمد ریاض الدین کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں اس طرح کے مفت ہیلت کیمپس منعقد کر تے ہوئے غریب و مستحق عوام کیلئے خدمات انجام دیتی ہے اس کا مقصد صرف بندوں کو اللہ کی بندگی کی طرف راغب کرنا ہے ۔ڈاکٹر زیبا انجم ڈینٹل سرجن نے کہا کہ ہر بیماری کی اصل جڑ انسانی دانتوں کی سڑن میں موجود ہو تی ہے۔اسی لئے دانتوں کی سڑن سے غفلت نا بر تیں بلکہ بر وقت چوکنا ہو تے ہوئے اپنے دانتوں کا معائنہ کرواتے ہوئے علاج و معالجہ کروالیں۔ ڈاکٹر نا زیہ آفرین ڈینٹل سرجن‘ ڈاکٹر محمد عبد الصبور ڈینٹل سرجن ‘ ڈاکٹر محمد شعیب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم اپنے فارغ اوقات میں غریب عوام کیلئے خدمت خلق انجام دینگے۔محمد مختار حسین ناظم شعبہ خدمت خلق سنگاریڈی نے کہا کہ اس مفت ڈینٹل کیمپ سے  150 سے زائد افراد نے استفادہ حاصل کیا ۔اس موقع پر ناظم ضلع محمد امجد حسین ‘ معاون امیر مقامی محمد صلاح الدین بابر ‘ محمد عبد المجیب ‘ محمد عبد الوحید حیدری‘ شیخ محبوب اور محمد اطہر محی الدین شاہد ناظم شعبہ نشرو اشاعت جماعت اسلامی سنگاریڈی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT