Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / دانم ناگیندر کا استعفیٰ منظور

دانم ناگیندر کا استعفیٰ منظور

حیدرآباد۔8فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس  کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی نے جی ایچ ایم سی کانگریس کمیٹی کے صدر دانم ناگیندر کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔ ناگیندر نے حالیہ بلدی انتخابات میں اپنی پارٹی کی بدترین شکست کے بعد عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کے تنظیمی اُمور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ نے بھی اتم کمار ریڈی کو دانم ناگیندر کا استعفیٰ منظور کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ رنگاریڈی  ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کے ملیش نے بھی ان انتخابات میں اپنی پارٹی کی ہزیمت کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT