Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / داؤد ابراہیم کی طعام گاہ کا دوبارہ نیلام

داؤد ابراہیم کی طعام گاہ کا دوبارہ نیلام

ممبئی 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) داؤد ابراہیم کی ملکیت لبِ سڑک طعام گاہ کا نیلام دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ قبل ازیں صحافی سے سماجی کارکن بننے والے ایس بالا کرشنن نے 4 کروڑ روپئے کی بولی دی تھی۔ لیکن وہ جائیداد حاصل کرنے سے قاصر رہے۔ بالا کرشنن ایک این جی او ’’دیش سیوا سمیتی‘‘ کے سربراہ ہیں۔ وہ رقم کا بینک ڈرافٹ جس کے داخل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی، داخل نہ کرسکے اس لئے نیلام دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ داؤدی بوہرہ مسلم ٹرسٹ دوسرے سب سے بڑے بولی دہندہ ہیں لیکن وہ اب نیلام میں حصہ لینا نہیں چاہتے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT