Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / داڑھی تراشیں اور مغربی لباس پہنیں : آئی ایس

داڑھی تراشیں اور مغربی لباس پہنیں : آئی ایس

لندن ۔11 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کی آن لائن پر نئی رہنمایانہ ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے جہادیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی داڑھی تراشیں اور مغربی طرز کے لباس پہنیں تاکہ دہشت گرد حملوں کے لئے سکیورٹی عہدیداروں پر شناخت ظاہر نہ ہونے پائے ۔ 58 صفحات پر مبنی اس کتابچہ میں جو انگریزی زبان میں ہے یہاں تک کہا گیا ہے کہ وہ اپنی شناخت مخفی رکھنے کیلئے خود کو عیسائی ظاہر کریں۔

TOPPOPULARRECENT