Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / داڑھی رکھنے پرمسلم طلباء کو این سی سی ٹریننگ دینے سے انکار

داڑھی رکھنے پرمسلم طلباء کو این سی سی ٹریننگ دینے سے انکار

تلنگانہ اقلیتی کمیشن کو شکایت موصول ہونے پر نوٹس جاری
حیدرآباد۔/28اکٹوبر،( پریس نوٹ ) ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین عابد رسول خاں نے پریس نوٹ میں بتایا کہ ریاستی اقلیتی کمیشن کو بعض مسلم این سی سی کیڈٹس کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ این سی سی ٹریننگ کے دوران اُن مسلم طلباء کو ٹریننگ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے جنہوں نے داڑھی رکھی ہے۔ اس شکایت کی وصولی کے بعد اقلیتی کمیشن نے ڈائرکٹر جنرل این سی سی ویسٹ بلاک نئی دہلی کو نوٹس جاری کی ہے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ آیا انہوں نے یہ سرکیولر کیوں جاری کیا جس میں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ تمام دیگر بوائے کیڈٹس جنہوں نے داڑھی رکھی ہے اسے مونڈھوادیں۔ 11ستمبر کو اس معاملہ کی سماعت لیفٹننٹ کرنل این سی راؤ، ایڈیشنل ڈائرکٹر ٹریننگ این سی سی ڈائرکٹوریٹ سکندرآباد اور لیفٹننٹ کرنل مکل دیو کے اجلاس میں کی گئی تو کمیشن کے سامنے حاضر ہوتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ وہ وزارت دفاع کی جانب سے وضع کردہ رہنمایانہ خطوط اور اصولوں پر عمل کررہے ہیں جبکہ وزارت دفاع حکومت ہند نے اپنے اصولوں میں ترمیم کی ہے جس کی بنیاد پر ہی داڑھی رکھنے والے مسلم کیڈٹس کو ٹریننگ سے باز رکھا گیا ہے۔ اقلیتی کمیشن نے کہا کہ داڑھی رکھنا مسلمانوں کا بنیادی اسلامی حق ہے۔ اقلیتی کمیشن نے حکومت ہند سے سفارش کی ہے کہ وہ مسلم کیڈٹس کو این سی سی ٹریننگ سے باز نہ رکھا جائے جیسا کہ سکھ اقلیتی ارکان کو بھی استثنی دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT