Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ داڑھی ‘ سے کانگریس کو اقتدار نہیں ملے گا

’ داڑھی ‘ سے کانگریس کو اقتدار نہیں ملے گا

صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی پر ٹی سرینواس یادو کا طنز
حیدرآباد 10 جون ( این ایس ایس ) وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے آج کہا کہ ’’ داڑھی پال لینے ‘ ‘ سے کانگریس کو ریاست میں اقتدار حاصل نہیں ہوگا ۔ انہں نے ادعا کیا کہ 2019 کے انتخابات میں بھی ریاست میں ٹی آر ایس کو اقتدار حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کوڈنگل کے رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی ایک ’ چور ‘ ہیں جو سوٹ کیس منتقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پرگی کے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی بھی جھوٹے ہیں۔ سرینواس یادو نے پرگی میں یادو برادری کے ایک اجلاس میں شرکت کی اور وہاں انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے بھیڑوں کی تقسیم کی اسکیم سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کے داڑھی پال لینے کے باوجود ریاست میں کانگریس کو اقتدار حاصل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے یادو برادری سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی تائید کریں ۔

TOPPOPULARRECENT