Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / دبئی میں دوسری ہند۔امارات کانفرنس

دبئی میں دوسری ہند۔امارات کانفرنس

عالمیانہ سرفہرست موضوع ‘  باہمی تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال
دبئی ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) دوسری ہند۔ متحدہ عرب امارات کانفرنس جس کا موضوع ’’ عالمیانہ ‘‘ ہوگا ۔ کل سے دبئی میں شروع ہوگی ‘ اس کا مقصد دونوں انتظامیہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ اس کا اہتمام کُل ہند انتظامی اسوسی ایشن ( اے آئی این اے ) نے کیا ہے ۔ کانفرنس میں نامور صنعتی شخصیات جن کا تعلق دونوں ممالک سے ہوگا شرکت کریں گی اور تیز رفتار تغیرپذیر دنیا میں دفاعی کامیابی حاصل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گی ۔ حفظان صحت کی ایجادات دیگر موضوعات میں شامل ہوں گی جن پر کانفرنس کے دوران غور کیا جائے گا ۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع تیز رفتار سے تغیر پذیر دنیا میں عالمیانہ کے سلسلہ میں باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ہوگا ۔ ایسی ٹکنالوجیاں جن سے کام میں خلل اندازی ہوتی ہے اور ترسیل کے نئے نمونوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا کیونکہ معاشیات ‘ مواصلات اور حفظان صحت کے شعبوں میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں ۔حفظان صحت کی فراہمی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کیلئے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کو عصری علاج کے طریقے فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حفظان صحت واجبی قیمت پر عوام کو دستیاب ہوسکے ۔ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس پالیسی سازوں ‘ سی ای اوز ‘ صنعت کاروں ‘ سرمایہ کاروں اور ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے سینئر منیجرس کو ایک جگہ جمع کرے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ خصوصی پلینری اجلاس سے ڈائرکٹر جنرل اے آئی این اے ریکھا سیٹھی خطاب کریں گی جب کہ افتتاحی خطبہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے رکن وزیرثقافت و تعلیمات کا فروغ شیخ نہیان بن مبارک النہیان دیں گے ۔ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی تارکین وطن کی کثیر تعداد مختلف شعبوں میں برسرکار ہیں اور متحدہ عرب امارات کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ادا کررہی ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں بھی تارکین وطن کی آمدنی ان کے متعلقہ ممالک کو منتقل کرنے پر کوئی تحدیدات عائد نہیں کئے ہیں ‘ حالانکہ متحدہ عرب امارات کا سرکاری مذہب اسلام ہے لیکن فراخ دل اور روادار پالیسی پر عمارات کی حکومت عمل پیرا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT