Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / دبئی میں دو سالہ پاکستانی بچی ساتویں منزل سے گر کر ہلاک

دبئی میں دو سالہ پاکستانی بچی ساتویں منزل سے گر کر ہلاک

دبئی۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام)  دو سالہ پاکستانی بچی دبئی کے الخلیل گیٹ کمیونٹی کے ساتویں منزل پر موجود اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گر کر ہلاک ہو گئی۔ دبئی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل علی غانم نے بتایا کہ بچی ایک میز پر چڑھی جس کے بعد کھلی کھڑکی سے نیچے گر گئی۔ ہمسایوں نے اس ہولناک حادثے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، جس کے بعد ہندوستانی خاتون نے بتایا کہ میں نے زمین پر گری بچی کو تب دیکھا جب میں نے سکیورٹی گارڈ کی چیختے ہوئے بچی کی جانب بھاگنے کی آوازیں سنیں۔ سکیورٹی گارڈ بچی کو بچانے کے لیے بھاگا لیکن کچھ سیکنڈز کے فاصلے سے ناکام رہا۔ مجھے اس بچی کا چہرہ کبھی نہیں بھولے گا جو بے حس و حرکت زمین پر پڑی تھی۔ کچھ دیر بعد ہی بچی کا والد بھی روتے ہوئے نیچے لپکا اور مدد کیلئے پکارا۔ سکیورٹی گارڈز نے ایمبولینس اور پولیس کو طلب کیا۔ پڑوسی کے مطابق وہاں موجود کوئی بھی کچھ کرنے سے قاصر تھا کیونکہ بچی کی جان نکل چکی تھی۔ کچھ ہی دیر میں بچی کے کان اور ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT