Wednesday , October 18 2017
Home / عرب دنیا / دبئی میں مصر کے صدر السیسی کا خیرمقدم، شیخ محمد کی گاڑی میں سیر

دبئی میں مصر کے صدر السیسی کا خیرمقدم، شیخ محمد کی گاڑی میں سیر

دبئی ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد المکتوم نے دورے پر آئے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو اپنی گاڑی میں دبئی کی سیر کروائی۔مصری صدر کے ترجمان علاء یوسف نے بتایا کہ الشیخ راشد نے مصری مہمان کو گذشتہ شب دبئی کی سیر کرائی اور انہیں مشرق وسطی کے اہم تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی میں ہونے والے ترقیاتی کام اور مختلف اہم جگہیں دکھائیں۔علاء یوسف کا مزید کہنا تھا السیسی اور الشیخ راشد نے قبل ازیں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں الشیخ راشد نے عرب دنیا میں مصر کے کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مصر تمام عربوں کا حامی ہے’، علاء نے بتایا۔مصر اور یو اے ای کے تعلقات عمومی سفارتی نہیں بلکہ بھائی چارے اور شراکت پر مبنی ہیں۔ دونوں حکومتوں کے ٹھوس اور باہمی برادرانہ تعلقات کی وجہ سے یہ بھائی چارہ آج مزید بڑھ گیا ہے۔حاکم دبئی نے مصر اور یو اے ای کے درمیان باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ “مصر، اس عوام اور قیادت ہمیشہ ہی امارتی حکومت کے تعلیم، ثقافت، معیشت اور حکومتی شعبوں میں شریک کار رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے مصر کے ساتھ قائم کردہ مثالی تعلقات عربوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا مظہر ہیں۔”الشیخ محمد بن راشد نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ مصری قیادت اپنے ملک کے لئے بہترین سے بہترین مستقبل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی جس میں وہ ایک مرتبہ پھر علاقائی سیاست اور ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے گا۔

TOPPOPULARRECENT