Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دبئی میں ورلڈ برانڈس سمٹ، مشہور برانڈس کو تہنیت

دبئی میں ورلڈ برانڈس سمٹ، مشہور برانڈس کو تہنیت

دبئی۔ 27 مئی (پریس نوٹ) ڈبلیو بی آر کارپوریشن، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے کراؤن پلازا ہوٹل دبئی میں ہند متحدہ عرب امارات عالمی سرمایہ کاری سمٹ اور عالمی برانڈس سمٹ کا انعقاد عمل میں لایا تاکہ اشیاء کے چند مشہور برانڈس مالکین کو ان کی نمایاں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ اس سمٹ میں دبئی۔ ہندوستان کی نامور شخصیتوں نے شرکت کی۔ یہ سمٹ جس کو حکومت ہند کا تعاون بھی رہا کا اہم مقصد ہند متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تجارتی مواقع کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر ڈائرکٹر ڈبلیو بی آر کارپوریشن سنجے کمار نے کہا کہ وہ اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ درحقیقت یہ تاجرین، صنعتکار اور پیشہ ور خدمات فراہم کرنے والے افراد ہی ہوتے ہیں جو اپنے ملکوں کیلئے ترقی کے راستے فراہم کرتے ہیں جبکہ انتہائی قابل بھروسہ برانڈس کے مالکین کو تہنیت صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ ڈاکٹر رنجیت مہتا ڈائرکٹر پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس این انڈسٹری اور پنکج جین آئی اے ایس سابق سکریٹری حکومت ہند کے ہاتھوں بشمول میکس کیور گروپ آف ہاسپٹلس اور دیگر کو ایوارڈ دیا گیا۔ ڈاکٹر کرشنا ڈائرکٹر میکس کیور ہاسپٹلس نے ایوارڈ حاصل کیا۔
ادارہ سیاست کی جانب سے خواتین کا حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے حجامہ کیمپ برائے خواتین ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر واقع نزد ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن ریس کورس روڈ عقب اورینٹ میڈیکل ہال 29 مئی اتوار کو صبح 9 تا 3 بجے دن منعقد ہوگا ۔ کوآرڈینٹر کیمپ حکیم ڈاکٹر سید غوث الدین نے بتایا کہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے لیڈی ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریض ( خواتین ) کا معائنہ اور علاج کریں گی ۔ ایسے خواتین جو سردرد ، کمر درد ، جوڑوں کا درد ، ذیابیطس ، بانچھ پن ، الرجی ، جلدی امراض ، ذہنی دباؤ ، جگری امراض وغیرہ میں مبتلا ہوں وہ حجامہ کروانے کیلئے اپنا نام 8125249080 پر درج کروائیں ۔ صحت مند خواتین بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ ڈاکٹر مریض کے مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے ۔۔
اذان و قرأت کی تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) اقراء قرأت سوسائٹی کی جانب سے مسجد عمر بن خطاب موسیٰ باؤلی میں اذان و قرأت کی تربیتی کلاسیس کا ہر اتوار کو بعد نماز ظہر اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ نماز ظہر 1:15 بجے مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT