Wednesday , June 28 2017
Home / عرب دنیا / دبئی میں کرین گرنے سے 10 افراد زخمی

دبئی میں کرین گرنے سے 10 افراد زخمی

دوبئی ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پورٹ آپریٹر ڈی پی ورلڈ کے ایک بیان کے مطابق دوبئی کی  اعظم ترین بندرگاہ پر ایک بہت بڑی کرین کے گرجانے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک کنٹینر جہاز بندرگاہ کی دیوار سے ٹکرا گیا تھا جس کا راست اثر کرین پر پڑا۔ پورٹ آپریٹر کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ ہفتہ رونما ہوا تھا لیکن کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جبیل علی ڈی پی ورلڈ کی فلیگ شپ بندرگاہ اور مشرقی وسطیٰ کا اعظم ترین کارگو ٹرمنل ہے۔ اس حادثہ کی تحقیقات جاری ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT