Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / دبئی میں ہندوستانی ورکرز کیلئے موبائل ایپ

دبئی میں ہندوستانی ورکرز کیلئے موبائل ایپ

دبئی ، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے دبئی اور شمالی امارات میں اپنے پریشانی سے دوچار ورکرز کی مدد کیلئے ایس او ایس موبائل ایپ شروع کیا ہے۔ دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر سی جی آئی دبئی ایپ کے آغاز کا اعلان کیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا پراجکٹ کی مطابقت میں تیار کیا گیا ہے۔ قونصل جنرل ہند متعینہ دبئی اور شمالی امارات انوراگ بھوشن نے کہا کہ یہ ایپ وہ تمام معلومات فراہم کرے گا جو ہماری تمام تر سرگرمیوں اور ہماری طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق ہوں گی۔ چاہے یہ قونصل نوعیت کی معلومات ہوں، پاسپورٹ، ویزا کا معاملہ ہو یا ثقافتی یا کاروباری اور تجارتی پہلوؤں والی سرگرمیوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ ایک فری فون کال کے ذریعے 24×7 کی سرویس رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT