Thursday , June 29 2017
Home / عرب دنیا / دبئی نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزٹ ویزے پر پابندی لگا دی

دبئی نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزٹ ویزے پر پابندی لگا دی

دبئی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) دبئی جانے والے پاکستانیوں کے لئے بری خبر ، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر 90 روزہ وزٹ ویزے پر پابندی لگا دی ہے ، پابندی کا اطلاق فلپائنی باشندوں پر بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ “یو اے ای وائرل ” کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی اور فلپائنی باشندوں پر 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پابندی عائد کردی ہے ،انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ویزہ پابندی کا اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا تا ہم 31 مئی سے پہلے درخواستیں جمع کروانے والوں کا ویزہ پروسیس جاری رہے گا۔امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کچھ دنوں کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ، ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا لیکن ہمیں ہدایات دی گئی ہیں کہ 90 روز کے ویزوں سے متعلق درخواستیں قبول نہ کی جائیں۔وزٹ ویزے کی دیگر کیٹگریز جیسے کہ ٹرانزٹ ویزا جو کہ 14 دن کے لیے کارآمد ہوتا ہے اور شارٹ ٹرم ویزا جو 30 دن کیلیے ہوتا ہے، پر کوئی پابندی نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT