Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / دبئی ٹرپ لگانے والوں پر ممبئی پولیس کی نظر

دبئی ٹرپ لگانے والوں پر ممبئی پولیس کی نظر

ممبئی 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام )ممبئی سے متعلقہ تھانہ ضلع میں مافیا ڈان اقبال کاسکر اور اس کے چار ساتھیوں کی ہفتہ وصولی کے الزامات کے تحت مکوکا میں ہوئی گرفتاری کے دوران تھانہ پولس کا انسداد ہفتہ وصول دستے نے ممبئی کے کئی ایک بلڈروں کو مافیا گروہ سے تعلقات رکھنے کے الزامات کے تحت طلب کرکے تفتیش کی تھی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پولس افسر پردیپ شرما نے ممبئی سے دبئی کا ٹرپ لگانے والوں کی تفصیلات طلب کی ہے پولس کو شبہ ہے کہ ممبئی سے دبئی ٹرپ کے دوران داؤد گروہ کا سرمایہ استعمال ہوتا تھا اور اسمگلنگ کے ذریعہ دبئی سے سونا ، مانکچند ، گٹکا ، موبائل اور دیگر چیزیں ہندستان میں لاکر فروخت کی جاتی تھی ۔ذرائع کے مطابق تھانہ پولس کے ہمراہ ممبئی پولیس نے ملک کے مختلف ایئر پورٹ سے ایسی تفصیلات طلب کی ہے جس کے مطابق ایک شخص مستقل دبئی کا ٹرپ لگا رہا ہو اور یہ دعویٰ کررہا ہو کہ اس کا دبئی سے کاروبار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT