Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دبئی کے ’’لُولُو گروپ ‘‘ کی اے پی میں سرمایہ کاری سے دلچسپی

دبئی کے ’’لُولُو گروپ ‘‘ کی اے پی میں سرمایہ کاری سے دلچسپی

وجئے واڑہ ۔23نومبر ( پی ٹی آئی ) دبئی کے لُولُو گروپ نے آندھراپردیش میں ہوٹلس ‘ میگا کنونشن سنٹرس اور ہائی پاؤر مارکٹس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔لولو گروپ کی ٹیم نے آج چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی ۔ یہ گروپ دبئی میں ٹراویل اینڈ ٹورازم ‘ جہاز رانی ‘ برآمدات و درآمدات ‘ آئی ٹی اور متعلقہ صنعتوں میں سرفہرست سرمایہ کار تصور کیا جاتا ہے ۔ گروپ کے ارکان نے چیف منسٹر سے وعدہ کیا کہ وہ آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کے امکانات کا مطالعہ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ بہت جلد ریاستی حکومت کو پیش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT