Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / دباؤ اور بالا دستی کی سیاست ناقابل قبول : میر واعظ

دباؤ اور بالا دستی کی سیاست ناقابل قبول : میر واعظ

سرینگر 17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) حریت کانفرنس صدر نشین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک مسلمہ حقیقت ہے جس کا تعلق کشمیری عوام کے جذبات ، امنگو ں اور احساسات سے ہے اور اس جدوجہد کو طاقت اور تشدد سے دبانے کا عمل ماضی میں بھی عوام نے متحد ہو کر ناکام بنایا ہے اور مستقبل میں بھی ایسی کوششوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایک قدم ہماری طرف بڑھاتا ہے تو ہم دس قدم آگے آنے تیار ہیں تاہم دھونس دباؤ اور بالا دستی کی سیاست قبول نہیں کی جائے گی۔ میرواعظ یہاں حریت صدر دفتر میں سمینار بعنوان ‘شہداء کا خون ظلم و تشدد پر بھاری ۔ایک مسلمہ حقیقت ‘ سے خطاب کررہے تھے۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ صدر محمد یٰسین ملک مہمان خصوصی سینئرقائدین بلال غنی لون، مولانا مسرور عباس انصاری ، مختار احمد وازہ نے سے بھی سمینار سے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT