Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / دباؤ ہندوستان پر ہوگا : لیون

دباؤ ہندوستان پر ہوگا : لیون

رانچی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی آف اسپنر نیتھن لیون جو اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی زخمی کر بیٹھے ہیں، تاہم دوسرے ٹسٹ میں ہوئے اس زخم سے وہ صحتیابی کیلئے پرعزم ہونے کے علاوہ تیسرے ٹسٹ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے بھی پرامید ہیں۔ لیون نے کہا ہیکہ دباؤ ہندوستانی ٹیم پر ہوگا کیونکہ جس طرح مہمان آسٹریلیائی ٹیم نے ابتدائی دو مقابلوں میں مظاہرے کئے ہیں وہ میزبان ٹیم کیلئے مشکل حالات پیدا کرنے کیلئے کافی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں چار ٹسٹ مقابلوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہیں او ررواں ہفتہ رانچی میں تیسرا مقابلہ کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT