Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / دتاتریہ کی برطرفی کا کانگریسی مطالبہ

دتاتریہ کی برطرفی کا کانگریسی مطالبہ

نئی دہلی ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر محنت بنڈارو دتاتریہ کو فوری برطرف کردیا جائے کیونکہ ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور وہ مبینہ طور پر ایک دلت محقق کی خودکشی میں ملوث تھے۔ یہ دلت محقق حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کررہا تھا۔ کانگریس نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کو بھی وہاں کا دورہ کرکے تحقیقات کو یقینی بنانا چاہئے۔ اب جبکہ مرکزی وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ان کے مکتوب سے خودکشی پر اکسانے کا ثبوت ملتا ہے۔ اس لئے کانگریس کا مطالبہ حق بجانب ہے۔

TOPPOPULARRECENT