Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دتاتریہ کی رہائش گاہ پر پولیس کا سخت سکیوریٹی محاصرہ

دتاتریہ کی رہائش گاہ پر پولیس کا سخت سکیوریٹی محاصرہ

حیدرآباد 19 جنوری (این ایس ایس) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) کے ایک دلت ریسرچ اسکالر ویمولہ کی مبینہ خودکشی کے تنازعہ کے شکار مرکزی وزیر محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ کی رام نگر میں واقع رہائش گاہ کا سٹی پولیس نے حفاظتی محاصرہ کرلیا۔ روہت ویمولہ کی خودکشی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کے علاوہ تلنگانہ جاگروتی یوا مورچہ کے چند ارکان نے آج رام نگر میں دتاتریہ کی رہائش گاہ پر مظاہرہ کیا تھا۔ ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے نام ان (دتاتریہ) کے مکتوب کے نتیجہ میں بشمول روہت پانچ دلت طلبہ کی یونیورسٹی سے معطلی عمل میں آئی تھی اور یہ معطلی روہت کی خودکشی کا سبب بنی ہے۔ احتجاجی طلبہ نے مرکزی وزراء دتاتریہ اور سمرتی ایرانی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ تاہم پولیس نے بروقت وہاں پہونچ کر احتجاجیوں کو منتشر کرتے ہوئے چند طلبہ کو حراست میں لینے کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT