Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / دتاتریہ کے خطاب کے دوران اگنی ویش کی مداخلت، ہندی تقریر پر اصرار

دتاتریہ کے خطاب کے دوران اگنی ویش کی مداخلت، ہندی تقریر پر اصرار

نئی دہلی 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قومی انسانی حقوق کمیشن کے ایک قومی سمینار کو آج اُس وقت کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا جب سماجی جہد کار سوامی اگنی ویش نے مرکزی وزیر محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ کے انگریزی زبان میں خطاب پر اعتراض کرتے ہوئے ہندی میں تقریر کے لئے اصرار کیا۔ اگنی ویش نے کہاکہ ’’بنڈارو جی، بہتر ہوگا کہ آپ ہندی میں بولیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمس میں ہمارے وزیراعظم ہندی میں خطاب کرتے ہیں اور آپ بھی اچھی ہندی بولا کرتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ اپنی تقریر میں آپ ہندی زبان استعمال کریں‘‘۔ جس پر دتاتریہ نے ان کی بات مانتے ہوئے کہاکہ وہ غیر ہندی سامعین کی سہولت کے لئے انگریزی میں خطاب کررہے ہیں۔ یہ سمینار چونکہ قومی ہے اور ہندوستان کے مختلف علاقوں کے افراد اس میں شرکت کررہے ہیں۔ بندھوا مزدوروں کے مسائل پر اس دو روزہ سمینار کے افتتاحی سیشن کے چند شرکاء نے مرکزی وزیر سے انگریزی زبان میں خطاب جاری رکھنے پر اصرار کیا اور کہاکہ وہ ہندی نہیں سمجھ سکتے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT