Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / دراندازی کی کوشش ناکام ایک عسکریت پسند ہلاک

دراندازی کی کوشش ناکام ایک عسکریت پسند ہلاک

جموں۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے پاس دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک عسکریت پسند کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ عہدہ داروں نے کہا کہ یہ واقعہ کل نصف شب کے آس پاس میں پیش آیا جب بارڈر سیکورٹی فورس کے جوان جو راجوری کے کیری سیکٹر میں ایل او سی باڑھ کے پاس تعینات ہیں انہوں نے کچھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ اس کے بعد تقریباً 30 منٹ بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دوسری طرف سے بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ آج صبح تلاشی کے دوران بی ایس ایف پارٹی نے ایک عسکریت پسند کی نعش برآمد کی جس کے پاس ایک اے کے 47 رائفل، 6 بھرے ہوئے میگزین اور رات میں دیکھنے کا آلہ بھی دستیاب ہوا۔ وہ پاکستانی طرف سے آیا تھا۔ ایک دیگر بیاگ بھی برآمد ہوا جس میں کچھ خشک میوے اور جوس پائے گئے۔

TOPPOPULARRECENT